اے سی مستوج ثقلین سلیم کابوزند تورکہوروڈ اوراستاروپل تورکہو کاتفصیلی معائنہ،دو مہینے میں استارو پُل مکمل کیا جائیگا۔

 شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بوزند تورکہو روڈ اور ار،سی،سی پل استارو تورکہو کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران متعلقہ انجینئر انیس احمد نے زیر تعمیر پل اور روڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی پل میں گارڈرزاور پائیلکپ بنانے کاکام جاری ہے اور ابھی تک5پائیلکپ تیار کئے گئے ہیں اور چھٹے پر کام جاری ہے اور دو اور پائیلکپ بنانے ہیں۔اس طرح 3گارڈرزتیار ہوئے ہیں اور چوتھے گارڈرپربھی کام ہورہا ہے۔ اس میں تقریباً 20 دن لگیں گے۔اس کے بعد فرنٹ وال، کاؤنٹر فورٹ اور Stressing پر کام شروع ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پل پر کام تیزی سے جاری ہے اورتقریباً 2 مہینے میں اس کو مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے مذید کہاکہ جہاں تک استارو ایمرجنسی روڈ کا تعلق ہے اس کی صفائی 

کاکام ہوچکا ہے اور اس کی وسعت میں کچھ مسائل درپیش ہیں اور لینڈاونرز کام کرنے نہیں دیتے ہیں اور معاوضہ مانگ رہے ہیں۔ جن لوگوں کے زمینوں سے ہوکے یہ راستہ گزرتا ہے ان لوگوں کے ساتھ ڈائیلاگ کرناضروری ہوگا۔ تاکہ اس کی وسعت کاکام بھی جلد شروع کیا جاسکے۔اس موقع پر علاقے کے کچھ عمائدین بھی موجود تھے اے،سی نے زمین مالکان کو باقاعدہ وفد کی شکل میں بذریعہ درخواست اے،سی آفس آنے کا مشورہ دیا تاکہ متعلقہ محکمہ اور لینڈ اونرز کی 

موجودگی میں تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ باضابطہ طور پر ڈائیلاگ کیاجائے گا۔ اے،سی ثقلین سلیم نے متعلقہ انجینئر کو کام کی رفتار تیز کرنے اور برفباری سے قبل پل پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اے،سی نے متعلقہ ٹھیکیدار اور انجینئر کو آگاہ کیا کہ کام کی رفتار اور معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔

تبصرے
Loading...