نیپرا کی بجلی 2روپے97پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی سی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کوفی یونٹ بجلی 2 روپے 97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
نیپراذرائع کےمطابق سی سی پی اے نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔
سی سی پی اے کی درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ ستمبرمیں 13 ارب 62 کروڑیونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی وجہ سے بجلی پیداوار پرلاگت 70ارب روپےسےزائد رہی ہے۔
ذرائع نےبتایاکہ نیپرا 20 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبرکو نیپرا نے جولائی کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔