کوغذی سے برنس تک عوام کی پریشانی
کوہ (قشقار نیوز )کوغذی سے برنس تک ٹیلی نار اور جاز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام سخت پریشان
آسمان میں بادل کے ٹکڑے نظر آتے ہی سگنل غائب ہو جاتے ہیں اور تب تک نہیں آتے جب تک دھوپ نہ نکلے شام 4 بجے روزانہ سگنل غائب ہو جاتے ہیں نا قص سروس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں شدید غم وغصہ ٹیلی نار اور جاز سروس سے ناامیدی نظر آ رہی ہیں ۔عوام کوہ ٹیلی نار اور جاز کے اس غیر ذمہ دارانہ سروس کے خلاف سراپا احتجاج پر تلے ہوئے ہیں یہاں کے غریب لوگ اپنے عزیزوں رشتہ داروں کے ساتھ جو گاوں سے باہر ہوتے ہیں رابط رکھنے کے عوض مختلف پیکیجز لگاتے ہیں جوکہ سروس کی عدم دستیابی کی وجہ سے فالتو میں ضائع ہو جاتی ہیں اور اس جدید دور میں بھی عوام پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتی ہیں۔
کوہ کے عوام ٹیلی نار اور جاز کے زمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا اپنا نیٹ ورک ٹھیک کریں اور عوام کو سہولت فراہم کریں ۔ بصورت دیگر ہم عوام ٹیلی اور نار جاز کے سروس کے خلاف سڑکوں پہ آنے پر مجبور ہونگے اس کی تمام ذمہ داری ٹیلی نار جاز کے حکام پر عائد ہو گی اخر ہم غریب عوام کب تک یہ ظلم سہتے رہیں گے سنے میں ارہے ہیں کہ ٹیلی نار کے اعلی حکام ٹاورز میں تیل پہنچانے کے بجائے سولر سسٹم پر گزارہ کر رہے ہیں وہ ہمیں قبول نہیں۔
ضلعی انتظامیہ چترال لوئر اور دوسرے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ صاحبان اس کا نوٹس لیں اور ٹیلی نار اور جاز کمپنی کو باور کرائیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے ۔