چترال میں لوڈشیڈنگ ایم این اے کی ملاقاتیں
پشاور: چترال میں لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی نے واپڈا ہاؤس میں پیسکوکے اہم ذمہ دران سے ملاقات کی ہے،روزانہ دس سے 14گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ،آئیندہ بروز گرڈ اسٹیشن سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی کیونکہ ضلع چترال میں ماہانہ بلز باقاعدگی سے ادا کیے جارہے ہیں اور کنڈا ڈال کر غیر قانونی بجلی کا استعمال ایک فیصد بھی نہیں۔دریں اثنا ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے چیف کمرشل پیسکو ڈاکٹر امجد اور ایکسین کمرشل خیبر پختونخوا حبیب الرحمن کا چترالی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں لائن لاسز،بلوں کی عدم ادائیگی اور کنڈا کلچر کا کوئی وجود نہیں البتہ میٹر ریڈروں کی کمی ماہانہ ریڈنگ اور آور بلنگ کی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے جسکو بنیاد بناکر لوڈشیڈنگ کرنا قرین انصاف نہیں۔