عوام کے ساتھ احسن سلوک اوران کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری

جمعہ 16نومبر کو ڈی۔پی۔او آفس چترال میں ایک میٹنگ مقرر ہوئی جس میں ضلع کے تھانوں کے تمام محرارن نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں انسپکٹر جنرل آف کے پی کے پولیس کے صادر کردہ احکامات سے متعلق تمام محرارن تھانہ جات کو ہدایات دی گئیں ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام شرکاء میٹنگ سے عوام دوست پولیس بننے اورعوام کی خدمت کو اپنا فرض منصبی جاننے پر زور دیا اُنہوں نےروایبتی تھانہ کلچر کو ختم کرکے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور حسن سلوک کی ہدایت کی ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے پبلک ڈیلینگ کو بہتر کرنے،عوام کے مسائل کو فوراً حل کرنے اور شائستگی سے پیش آنے کابھی حکم دیا ۔

تبصرے
Loading...