پشاور بی آر ٹی بس سروس مزید ایک ماہ بند رہے گی

بی آر ٹی بس کمپنی کی جانب سے 25اکتوبر سے تمام بسیں دوبارہ چلانے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے،مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے بسوں میں موجودہ موٹر کنٹرولرز کو اضافی استعداد کے حامل موٹر کنٹرولرسے تبدیل کیا جا رہا ہے،آگ لگنے کی بنیادی وجہ غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات بتائی گئی ہے،مشیر اطلاعات

 جمعرات 24 ستمبر 2020  08:41

پشاور بی آر ٹی بس سروس مزید ایک ماہ بند رہے گی

پشاوربی آر ٹی بس سروس مزید ایک ماہ بند رہے گی۔ 25اکتوبر سے تمام بسیں دوبارہ چلا ئی جائیگی۔مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے بسوں میں موجودہ موٹر کنٹرولرز کو اضافی استعداد کے حامل موٹر کنٹرولرسے تبدیل کیا جا رہا ہے،آگ لگنے کی بنیادی وجہ غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات بتائی گئی ہے ۔مشیراطلاعات کامران بنگش کے مطابق بی آر ٹی بس سروس مزید ایک ماہ بند رہے گی، بی آر ٹی ،بس کمپنی کی جانب سے 25اکتوبر سے تمام بسیں دوبارہ چلانے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے۔ بسوں میں آگ لگنے کے چند افسوسنا ک واقعات کے بعد بس کمپنی نے درخواست کی کہ سروس معطل کی جائے، آگ لگنے کی بنیادی وجہ غیر معمولی اور غیر متوقع بیرونی حالات بتائی گئی ہے، بسوں کے موٹر کیپی سیٹر/ کنٹرولر میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے بسوں میں موجودہ موٹر کنٹرولرز کو اضافی استعداد کے حامل موٹر کنٹرولرسے تبدیل کیا جا رہا ہے ، آلات کی تیاری، پشاور منتقلی، کسٹم کلیئرنس، نئے پروزوں کی تنصیب اور آزمائش میں کم سے کم مہینے کا وقت لگے گا ۔

تبصرے
Loading...