گاؤں ریشن میں پل کی سیلاب بردگی کے آٹھ دن بعدبھی

 اپر چترال کے گاؤں ریشن میں پل کی سیلاب بردگی کے آٹھ دن بعدبھی انتظامیہ نے پیدل کے لئے عارضی پل کابھی بندوبست نہ کرسکنے وجہ سے گاؤں کے دونوں طرف رہنے والوں کے ساتھ ساتھ چترال بونی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید تکالیف کا سامنا ہے۔ جمعرات کی صبح سینکڑوں مسافروں کو نالے میں دو سے چار فٹ بلند سطح کی سیلابی پانی کو عبور کرتے ہوئے دیکھے گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریشن پل کے سیلاب برد ہونے کے بعد سے اپر چترال میں شدید مشکلات پیدا ہوگئے ہیں جہاں اشیائے ضرورت کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

تبصرے
Loading...