ریشن سیلاب سے متا ثرہ واٹر سپلائی سکیم کوفوری بحال
ریشن سیلاب سے متا ثرہ واٹر سپلائی سکیم کوفوری بحال کرنے پرعلاقے کے عمائدین حیات الدین،وزیرمحمد،(ر)صوبیدارمیجرمیربہادرخان،(ر)صوبیدارعزیزالدین،الوللیث رامدسی،قاری شمس الرحمان،عبدالرب اوردوسروں نے محکمہ پبلک ہیلتھ اپرچترال کے ایس ڈ ی او عتیق الرحمن اوردیگراسٹاف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ سیلاب کی وجہ سے واٹر سپلائی کے نظام درہم برہم ہوچکے تھے جنہیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اسٹاف،اسماعیلی رضاکاراورمقامی لوگوں نے دن رات محنت کرکے سیلاب کے چوتھے دن آبنوشی کے تمام لائنوں کوبحال کردیاجوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آبپاشی کے نہروں کوبھی فوری طورپربحال کیاجائے تاکہ سیلاب متاثرین کے فصلیں اورباغات کومتاثرہونے سے سکیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے مکینوں کی ذریعہ آمدنی زراعت پرہے علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے ایری گیشن چینلوں کی بحا لی کا کام فوری طورپرشروع کیا جائے تاکہ مکئی اورچاول کی فصلیں مزیدتباہی سے بچ سکیں۔عمائدین نے محکمہ پیڈوخیبرپختونخوا سے بھی پرزورمطالبہ کیاہے کہ حالیہ سیلاب
میں 200کلوواٹ پیدواری گنجائش کے حامل ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن کے پاؤر چینل کو بھی بحال کیاجائے جس سے چار سو گھرانوں کی بجلی منقطع ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے یہ پن بجلی گھر ریشن گاؤں کے لئے ایک قیمتی تخفہ سے کم نہ تھا جس سے علاقے میں بجلی کم نرخ پر دستیابی شروع ہوگئی تھی۔