لاہور میں چترال ویٹرن فٹ بال ٹیم فائنل میں
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ویٹرینر فٹ بال ٹورنامنٹ میں چترال انٹرنیشنل ویٹرن فٹ بال ٹیم آج اپنا تیسرا میچ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کراچی انٹرنیشنل ویٹرن فٹ بال ٹیم کے خلاف کھلیے گا۔ کل کھیلے گیے میچ میں چترال کی ٹیم نے فیصل آباد کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری لمحات میں ایک گول سے شکست دی تھی۔
چترال انٹرنیشل ویٹرن فٹ بال ٹیم اور ڈی ایف اے چترال کے سرپرست اعلی حاجی حسین احمد کے مطابق چترال ٹیم کی مورال بلند ہے کیونکہ انہوں نے اپنا پہلا میچ سیالکوٹ دوسرا میچ فیصل آباد جوکہ دونوں مضبوط حریف تھے کے خلاف اچھا کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ کو ہم جیتنے کی بھر پور کوشش کرکے تاریخ رقم کریں گے۔
چترال کی ٹیم ان کھلاڑیوں پہ مشتمل ہے۔
1:محمد عباس (کیپٹن)
2:بہادر جلال (گول کیپر)
3:ادریس احمد
4:مبشر حسن
5:ضیاء الدین
6:فخر الدین
7:امداد اللّہ
8:نثار احمد
9:سراج حسین
10:ارشاد احمد
11:پروفیسر عبدالحمید
12:طاہر احمد
13:عبدالوحید
14:شکیل احمد
15:عزیز الرحمٰن
16:گل روز
17:ظفر علی شاہ
18:اقرار نبی
ٹیم منیجر:سعود احمد آزاد قشقاری
اسسٹنٹ منیجر:ظہیر الدین بابر