ڈاکٹر وں کے لئے مختص گھروں پر غیر متعلقہ لوگوں قابض..ڈاکٹر ایسوسی ایشن چترال
چترال/ڈاکٹر ایسوسی ایشن چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے شروع سے لیکر اب تک فرنٹ لائن میں کام کر نے والے ڈاکٹروں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جارہاہے۔قرنطینہکے دوروں سے لیکر اسولیشن تک پھر کورونا کے مریضوں کا سیمپل لینے تک سارے کام ڈاکٹروں نے بخوبی سرانجام دئیے۔چترال میں ایسا واحدڈاکٹر موجود ہے جس نے بونی،دروش،کوغذی سارے جگہوں میں جاکر اسٹاف کو ٹرین بھی کیا اور گھر گھر جاکر نمونے بے لیے۔جوپانج مہینوں سے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے رہائشی کوارٹرکا مطالبہ کرتا آیا ہے لیکن اُنہیں کوارٹر مہیا کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال اور معاون خصوصی وزیر زادہ سے بھی درخواست کی گئی لیکن کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر وں کے لئے مختص گھروں پر غیر متعلقہ لوگوں کو قابض کیا گیا ہے۔دنین کالونی میں ایک گھر غیر متعلقہ لوگوں کو دئیے گئے ہیں،ڈاکٹر کالونی میں ایک گھر اپر چترال کے پی پی دوسرا گھر ایک پراجیکٹ کے ملازم کو،دنین میں ایک گھر ایک ڈاکٹر کو دیا گیاہے جس کو کسی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نہیں دیکھا اور اُس نے گھر کوکسی اور کو کرایہ پر دیا ہے۔اورہمارا کوئی حق نہیں ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے غیر متعلقہ لوگوں سے ڈاکٹرز کے لئے مختص گھروں کو خالی کیا جائے کہ اگرڈاکٹروں کے مسائل حل نہیں ہوئے اور انہیں گھر الاٹ نہیں کئے گئے تو ڈاکٹرز احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔