تحریک حقوق اپر چترال کا پرواک میں اہم اجلاس
تحریکِ حقوق عوام اپر چترال کا اجلاس پرواک میں تحریکِ کے جائنٹ سیکرٹری قربان زار ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت علاقے کی معروف شخصیت جناب مکرم خان نے کی۔ اجلاس میں رحمت سلام لال سینئر نائب صدر تحریک، جنرل سیکرٹری عبداللہ جان، جنرل سیکرٹری سب ڈویژن مستوج حسین زرین، پرویز لال انفارمیشن سیکرٹری، جنرل سیکرٹری تحصیل مستوج وزیر شاہ صاحب، حیدر علی نائب صدر، سینئر رہنما تحریک عیدی علی، سینر رہنما تحریک نور احمد شاہ، علاقے کے معززین اور نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا پہلا سیشن تنظیم سازی کے حوالے سے تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو تین دنوں کے اندر وی سی اور یو سی لیول میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرکے مرکزی قیادت کے حوالے کیا جائےگا
اجلاس کا دوسرا سیشن بونی مستوج روڈ کی تعمیر، گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی بلا ناغہ فراہمی، ٹیلی نار کی ابتر سروس شامل تھا
شرکاء نے کہا کہ بونی مستوج شندور روڈ گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے ۔ پچھلے سال جشن شندور کے موقع پر علاقے کے عوام نے متعلقہ سڑک کی تعمیر کے حوالے سے دھرنا دیا تھا۔ اس وقت عوامی نمائندگان ان سے وعدہ کیا تھا کہ سڑک پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا جس کے بعد احتجاجی دھرنا پر امن طور پر ختم کردیا گیا تھا مگر افسوس کی بعد یہ ہے کہ آج تک سڑک پر کام شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے عوام مایوس ہو کر دوبارہ احتجاجی دھرنا دے رہ ہیں اور تحریک حقوق ان کا بھرپور ساتھ دیگا۔
بجلی کی ترسیل کے بارے میں شرکاء نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے سردیوں کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی ہے ۔پچھلے سال تحریکِ حقوق عوام احتجاجی جلسے کئے جس کے نتیجے میں اپر چترال کے لیئے الگ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے فنڈز رکھے گئے تھے اور جگہ کا تعین بھی کیا گیا تھا مگر اب تک اس پر کام شروع نہیں ہوا ہے۔ نمائندگان اور متعلقہ ادارے منصوبے پر کام کا آغاز فوری طور پر کرے اور عوام کو ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا موقع نہ دیں۔
اجلاس میں ٹیلی نار کی ناقص سروس پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اپر چترال میں ٹیلی نار کی سروس کو بہتر کرنے اور تھری جی/ فور جی کی سروس کی اجرا کے حوالے سے دو ہفتے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحب کے آفس میں موبائل کمپنی کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی تھی جس میں سروس کی بہتری اور تھری جی، فور جی سروس کا آغاز اگست کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر تاحال اس پرکام شروع نہ ہوسکا۔ متعلقہ ادارے سروس کو بہتر بنانے اور موبائل انٹرنیٹ کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔