اسٹاف میں کورونا کی تشخیص، نادرا آفس دروش اگلے پیر تک بند رہیگا
نادرا آفس دروش کے دو اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دروش آفس دو دنوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا دروش سنٹر کے دو اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے اعلامیہ جاری کرکے نادرا آفس دروش دو دنوں یعنی 12 اور 13 اگست کیلئے بند کردیا ہے۔ اس دوران نادرا آفس میں کسی بھی قسم کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ 14اگست بروز جمعہ یوم پاکستان کے سلسلے میں عام تعطیل ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار نادرا کے دفاتر میں چھٹی ہوتی ہے۔نادرا آفس کے ذرائع کے مطابق نادرا آفس 17 اگست پیر کے دن کھولے جانے کی امید ہے۔