ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے /کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی
کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر آف پاکستان احمد خان نیازی نے ایک ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹرشمیم نے انہیں کرونا کی صورت حال کے پیش نظر ہسپتال میں تمام تر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پروزیر اعظم عمران خان کے کوارڈینیٹر احمد خان نیازی نے ڈاکٹر،نرسیس اورپیرامیڈیس اسٹاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرونا وائرس کی وبا کی اس مشکل گھڑی میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کرونا وبا کیخلاف فرنٹ لائن پر ہیں وہ اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھیں،حکومت کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں ہرممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر آف پاکستان احمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر چترال پہنچا ہوں تاکہ ان کا پیغام اپنے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کر کے پہنچا سکوں تمام ہسپتالوں کا دورہ کرونگا کسی بھی ہسپتال کودرپیش مسائل سن متعلقہ حکام تک پہنچانے کی بھروپوکوشش کرونگا۔اس موقع پرہسپتال کمیٹی سے مختصرملاقات کی اس دوران حسین احمدنے ہسپتال میں ڈیالسیز مشین کی مرمت اوردوسر ے جدید طبی مشینری کی فوری انسٹالیشن کامطالبہ کیا۔احمدخان نیازی نے کہاکہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے اقلیتی امورزویراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیرزادہ،ضلعی کابینہ کے ارکان،ہاہرسے آئے ہوئے پارٹی قائدین اورچترال کے پارٹی ورکرزکثیرتعدادمیں موجودتھے