حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی ہے۔ملک میں قوت خرید میں اضافہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے 2 سال وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

 

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے.کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔بھارت سمیت خطے کیلے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4% سے بھی کم ہو گئی ہے۔

تبصرے
Loading...