دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام میں پیشرفت سے متعلق اجلاس

ایڈوائزر پروجیکٹس واپڈا ناصر حنیف کی زیر صدارت چلاس میں اجلاس منعقد

ایڈوائزر پروجیکٹس واپڈا ناصر حنیف کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام میں پیشرفت سے متعلق اجلاس چلاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی ایم دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ محمد یوسف راؤ، چیف انجینئر (سی ایم) انور شاہ اور چیف انجینئر ڈی ڈبلیو محمد مسعود سومرو سمیت واپڈا کے دیگر زمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنسٹلنٹ، پاؤر چائنہ،ایف ڈبلیو او اور دیگر کنٹریکٹرز حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے پہلے مرحلے میں کنسلٹنٹ حکام نے ڈیم سائٹ اور مختلف ایریاز میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ دوسرے مرحلے میں پاؤر چائنہ اور ایف ڈبلیو او حکام نے ڈیم سائٹ، عارضی و مستقل پلوں، تانگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، آر کے کے ایچ، ڈائیورژن ٹنل اور ڈائیورژن کینال کے کام میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس کے تیسرے مرحلے میں کنٹریکٹرز السعادت، زونمی، شاہین اینڈ سنز نے پریفری روڈز کی تعمیر اور پاؤر ہاؤسز سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔۔اجلاس میں واپڈا کالونی تھور اور تھک پاؤر ہاؤس کو آپریشنل کرنے کے معاملے پر غور کیاگیا۔ایڈوائزر پراجیکٹس واپڈا نے واپڈا کالونی تھور پاؤر ہاؤس کو آپریشنل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں سی بی ایم منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈوائزر پراجیکٹس نے کام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مین ڈیم سائٹ، پریفری روڈز اور دیگر ایریاز میں جاری تعمیراتی کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے
Loading...