عمائدین خومر جوٹیال ، خومر جوٹیال یوتھ اور خومر جوٹیال انجمنوں کے ذمے داران کا اہم اجلاس

اجلاس میں متنازع انٹیگریڈٹ واٹر سپلائی سسٹم اور خومر جوٹیال میں پانی کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا

گلگت (پ ر) عمائدین خومر جوٹیال ، خومر جوٹیال یوتھ اور خومر جوٹیال انجمنوں کے زمداران کا اہم اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
اجلاس میں متنازع انٹیگریڈٹ واٹر سپلائی سسٹم اور خومر جوٹیال میں پانی کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

عمائدین خومر جوٹیال نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ خومر جوٹیال کی عوام متحد ہوکر اپنے وسائل کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی اور حکومت سمیت کسی کو کوئی بھی غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ عمائدین خومر جوٹیال کی مشاورت کے بغیر کیا گیا کوئی فیصلہ عوام کو ہرگز قبول نہیں ہوگا۔

اجلاس میں خومر جوٹیال کے دیگر مسائل پر بھی مشاورت ہوئی جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،صحت ،تعلیم اور انفراسٹریکچر سر فہرست ہیں ۔ عمائدین خومر جوٹیال نے حالیہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور موجودہ حکومت کی عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کیا اور خومر جوٹیال کے بنیادی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے خومر جوٹیال کے چاروں محلوں اور خومر جوٹیال یوتھ پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا یہ کمیٹی تمام محلوں کے پانچ پانچ ممبران اور خومر جوٹیال یوتھ کے زمداروں پر مشتمل ہوگی جسکو عوام یوتھ اور تمام انجمنوں کی بھرپور حمایت اور سپورٹ حاصل ہوگی جو صحت ،تعلیم ،صاف پانی اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تر تیب دے گی ۔

اجلاس میں طے پایا کہ اتوار 6جولائی سہ پہر 5بجے گولڈن پیک گیسٹ ہاوس خومر میں اس کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس ہوگا جسکے بعد خومر جوٹیال کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

تبصرے
Loading...