مسافر گاڑی انوج کے مقام پر دریائے یارخون میں گر گیا
آٹھ افراد لاپتہ دو مسافر معجزاتی طور پر بچ گئے۔
یارخون: ضلع اپر چترال میں ایک افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چترال سے یار خون لشٹ جانے والی گاڑی رات دو بجے (اتوار کے روز علی الصبح) حادثے کا شکار ہوا۔ ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق ایک لینڈ کروز گاڑی چترال سے یارخون لشٹ جارہی تھی جب یہ بد قسمت گاڑی اناوئچ کے قریب پہنچ گیا جہاں لکڑیوں کا ایک حستہ حال پل بھی ہے یہ گاڑی دریائے یارخون لشٹ میں گر گیا۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت دس افراد گاڑی سمیت دریا برد ہوئے۔ تاہم دو افراد نے تیرتے ہوئے معجزاتی طور پر بال بال بچ گئے جن کو قریبی ہسپتال علاج کیلئے لایا گیا۔ مگر آٹھ افراد ابھی تک لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
لاپتہ افراد کے نام یہ ہیں۔ اسرار احمد سکنہ یخدان، زوجہ شہزاد احمد آف یخدان،اعجاز ولی آف یوشکسٹ،دیدار الدین آف کند، زوجہ دیدار الدین، سلطان مومن اباد شوت،آفتاب احمد سکنہ شوت، امید نبی لشٹ یارخون اور ڈرائیور مغل آف دورزو۔
واضح رہے کہ چترال کے دونوں اضلاع میں سڑکوں کی حالات نہایت حراب ہیں جو آئے روز حادثات کے باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ چترال چونکہ پہاڑی علاقہ ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں زیادہ تر سڑکیں پہاڑ کے دامن میں دریا کے کنارے گزرتے ہیں مگر بدقسمتی سے سڑک کے کنارے دریا کی جانب کوئی حفاظتی دیوار یا جنگلہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چترال میں سڑک حادثات میں ہر سال کثیر تعداد میں لوگ جاں بحق ہوتے ہیں مگر حکام کو اس کا احساس تک نہیں۔مقامی لوگ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کے دونوں اضلاع میں سڑکوں کی حالت بہتر بنایا جائے تاکہ لوگ آئے روز حادثات کا شکار نہ ہو۔