پی ٹی آئی ویلج کونسل پرواک کا اہم اجلاس

اجلاس میں سنیٹر فلک ناز کی کامیابی پر مبارک باد دی گئی

پرواک (کریم اللہ) پاکستان تحریک انصاف ویلج کونسل پرواک کا اہم اجلاس صدر وی سی ریٹائر صوبیدار میجر نور ولی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی وومن ونگ اپر چترال کے جنرل سیکرٹری سارہ شاہ، تحصیل کونسل کے رکن حمید اللہ، شیر ظاہر جی ایس پرواک، قربان ہزار سمیت دیگر کارکنان شریک ہوئے۔ اجلاس کا اص ایجنڈا سنیٹر فلک ناز کی کامیابی پر ان کا مبارک باد پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے فلک ناز کو سنیٹر بنانے پر پی ٹی آئی بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا بالخصوص چترال کے لئے ان کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی گئی۔ جنرل سیکرٹری وومن ونگ اپر چترال سارہ شاہ کا کہنا تھا کہ 2013ء کے الیکشن میں ناکامی کے باوجود فوزیہ بی بی کو ایم پی اے بنا دیا۔ اس کے بعد اپر چترال کو ضلع کا درجہ دے کر علاقے کے لوگوں کا درینہ مطالبہ مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں پھر سے ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا البتہ عمران خان نے چترال سے محبت کا ثبوت دے کر وزیر زادہ کو ایم پی اے اور پھر مشیر بنا دیا اور اب سینٹ کے انتخابات میں فلک ناز کو کامیاب بنوا دیا جو کہ عمران خان کا اس علاقے سے محبت کا ثبوت تھا۔ اور ہم وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی تحصیل مستوج کے رکن حمید اللہ نے بھی فلک ناز کی کامیابی پر ان کو مبارک باد پیش کی اور اس اقدام پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چترال کے دنوں اضلاع کی قیادت مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے نہ ضلعی قیادت موجود ہے اور نہ ہی تحصیل کابینہ۔ جس کے باعث علاقے میں پارٹی مشکلات کا شکار ہے۔ اس موقع پر قربان ہزار نے بھی فلک ناز کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی اور بلدیاتی الیکشن کے لئے بھر پور انداز سے تیاری کا مطالبہ کیا۔ وی سی جنرل سیکرٹری شیر ظاہر نے اپنے خطاب میں تنظیمی ڈھانچہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

تبصرے
Loading...