افغان سرحد پار سے پاک فوج کی پوسٹ پر فائرنگ، ایک جوان شہید

06 جنوری2021ء) پاک افغان بارڈر پر فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی کا ایک

افغان سرحد پار سے پاک فوج کی پوسٹ پر فائرنگ، ایک جوان شہید

اہلکار شہید۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی سرحدسےدہشت گردوں نے ضلع مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 25سالہ ایف سی جوان فضل وحیدشہید ہوگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثروفوری جواب دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید جوان فضل وحیدشانگلہ سوات کارہائشی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔اس سے قبل ضلع باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ پاک فوج کی چوکی پر حملے کے بعد بارڈر پر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے کسی مزید حملے سے پیشگی بچنے کے ایف سی اہلکاروں اور بارڈر فورس کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تبصرے
Loading...