پرائیوٹ سیکٹر کو مضبوط بنایا جائیگا کوئی حکومت پانچ فیصد سے زیادہ لوگوں کو ملازمت نہیں دے سکتی : وزیر اعلیٰ

شونٹھر ٹنل اور روڈ کو فوری تعمیر کر انے کی بھر پور کوشش کی جائیگی ،صرف چھ ماہ میں استور ہسپتال میں دور جدید کے مطابق سہولیات فراہم، ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی،آپریشن تھیٹرکو بھی فعال کیاجائیگا

استور(بادشمال نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں سے تحریک انصاف کو کامیابی ملی ہے۔ عوام کی خدمت کریں گے۔ گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم کریں گے۔تمام شاہراہوں کو میٹل کیا جائے گا۔ ترقیاتی کام ہوتے ہوئے عوام کو نظر آئیں گے۔ میرٹ کی بالادستی اور گڈ گورننس کو یقینی بنایا جائے گا۔ غریبوں کی خدمت کریں گے۔ کرپشن کا ہر سطح پر خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور رٹو اور چھوگام میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے دور ے کے موقع پر عوام نے شاندار استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ عوام کی بھرپورخدمت کریں گے۔ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کو ان کا حق دلائیں گے۔ صحت، تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دیں گے۔ دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں کو فعال کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کی کمی دور کی جائے گی۔ سکولوں کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ اساتذہ کی کمی ختم کی جائے گی۔ میرٹ کی بالادستی کویقینی بنائیںگے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے تحریک انصاف کومینڈیٹ دیا ہے۔ حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ شونٹر ٹنل استور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اس مطالبے کو پورا کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور دورے کے موقع پر عمائدین اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے ووٹوں اور دعاؤں کی وجہ سے آج خدمت کا موقع ملا ہے۔ استور میں پسماندگی پائی جاتی ہے جسے کا خاتمہ کریں گے ۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدنے دورہ استور کے دوسرے دن اپنے آبائی گاؤں رٹو کا تفصیلی دورہ کیا عیدگاہ ریسٹ ہاؤس میں عمائدین سے ملاقاتیں کیں وزیر اعلی نے اپنے حلقے کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی طور پر کام کرنا ہے وزیر اعظم سے بات کرکے اسی سالسیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے سکرود ایئرپورٹ کو انٹر نشنل ایئرپورٹ بنانے کی کوشش کرینگے شونٹھر ٹنل اور روڈ کو فوری تعمیر کر انے کی بھر پور کوشش کی جائیگی صرف چھ ماہ کے اندر استور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر دور جدید کے مطابق سہولیات فراہم کرکے ماہر سرجنز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ او ٹی کو بھی فعال کیاجائیگا گوریکوٹ میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو بھی فعال کرینگے پورے گلگت بلتستان بھرمیں صحت کی بنیادی سہولیات کو دور جدید سے ہم آہنگ کرینگے تمام تعلیمی اداروں کو ضرورت کے مطابق اپ گریڈ کیا جائیگا بالائی علاقوں کی تمام رابطہ سڑکیں جو کہ ماضی میں سرد موسم اور شدید برفباری کی وجہ سے چھ چھ ماہ بلاک رہتی تھی انکو سال بھر کھلا رکھنے کیلئے اقدمات اٹھارہے ہیں گلگت بلتستان بھر میں ٹورسٹ پوائنٹ تعمیر کرکے سیاحت کو بھی سال بھر فروغ دینے کے حوالے سے کام کرینگے وزیر اعظم پاکستان کی کوششوں سے ضلع استور میں دو اور نشینل پارک بھی بن رہے ہیں ہوٹل انڈسٹریز پر بھی خصوصی توجہ دے کر کام کرینگے جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا ہم جن منصوبوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اس سے نہ صرف حلقے میں بلکہ ضلع بھر میں اور پورے گلگت بلتستان میں لوگوں کی تقدیر بدلنے کا آغاز ہوگا ہیں اورلوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پرائیوٹ سیکٹر پر لے کر جانا ہوگا کوئی بھی حکومت پانچ فی صد لوگوں سے زیادہ لوگوں کو سرکاری ملازمت نہیں دے سکتی چھ ماہ کے اندر اندر جہاں پر بھی ڈاکٹروں کی رہائش اور دیگر مسائل ہیں انکو بھی حل کرنے کی کوشش کرینگے بجلی کے بحران اور واٹر سپلائی کے حوالے سے بھی فوری اور ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...