چترال ٹریفک پولیس کاشہریوں میں ٹریفک آگاہی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئےآگاہی مہم کا اہتمام
ترال(نمائندہ ) ڈی پی او چترال پی ایس پی افیسرعبدالحئی کی ہدایت پر ٹریفک وارڈن ابرار احمدنے شہریوں میں ٹریفک آگاہی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئےٹریفک عملےکے ہمراہ اتالیق پُل پرآگاہی مہم کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ٹریفک پولیس شب و روز شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم اگر ہیلمٹ پہننے ،نابالغ بچوں کے گاڑی چلانے پر پابندی لگانے ،ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنےدوران سفراحتیاطی تدابیر اپنانے کا کہتے ہیں تو اس میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے ،ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں،شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے قوانین کا احترام کریں۔ٹریفک وارڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہریوں کو حادثات میں مرنے نہیں دینا،ہم ان کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنائینگے ۔شہریوں کو آگاہی کیلئے ہر سطح پر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا جا رہا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی جارہی رہے گی