شہزادہ ڈاکٹر فیض الملک ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں پنشن ہوگئے

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی)ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی اپر چترال شہزادہ ڈاکٹر فیض الملک محکمہ صحت میں 31سال خدمات سرانجام دینے کے بعد آج پنشن ہوگئے۔دوران ملازمت چترال کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دی۔وہ بنیادی طورپر ماہرامراض چشم ہیں تاہم ضلعی ہسپتال چترال میں بحیثیت ایم۔ایس اُنہوں نے فرائض نبھائی اور گزشتہ 3سالوں سے ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی فرائض نبھارہے تھے۔ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے کے موقع پر ہسپتال اسٹاف بونی نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا 

اہتمام بونی ہسپتال میں کیا۔تقریب میں سٹاف کے علاوه سول سوسائٹی کے افراد بھی موجودتھے۔صدارت سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال نے کی جبکہ مہمان خصوصی ا ایس ڈی پی اواپرچترال بونی محی الدین تھےجس کا حال ہی میں اپر چترال تبادلۂ ہوا ہے۔اسٹاف کی طرف سےسینئر ڈسپنسرکرامت نے اُنہیں ہار پہنایا۔اے۔ڈی۔ایچ۔او اپر چترال ڈاکٹر فرمان نےمہمانوں کو خوش امدید کہا اور درپیش مسائل کے بارے آگاہی دی۔

سینئر اسٹاف حاجی ناصراللہ نے ایم۔ایس کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اُن کی کوشش ہسپتال اورعوام کے لیے قابل تعریف ہے۔اُمید ہے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی وہ اپنے تجربات سے ہمیں مستفید فرماتے رہینگے۔ڈاکٹر فیض الملک نے اپنے خطاب میں سٹاف اورعوام کی طرف سے بہترین تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ بتا نہیں 

سکتے لیڈرشپ کو آگے آکر ان کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔میں نے مطلوبہ اختیارات اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود صحت کے شعبے میں عوام کو سہولت پہنچانے کی بھر کوشش کی۔دعوی نہیں کہ مسلے حل ہوئے۔لیکن حتہ القدور کوشش کی۔اُنہوں نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی ایس۔ڈی۔پی او اپر چترال مستوج نے ڈاکٹرفیض الملک کی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کی۔صدر تقریب سابق ناظم شمس الرحمن لال نے اپنے خطاب میں ایم۔ایس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پنشن نہیں ہوتے البتہ زمہ داریوں سے چھٹکارہ پا رہے ہیں۔اُن کی خدمات کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا

تبصرے
Loading...