کوہ پیماؤں کا ایک پندرہ رکنی ٹیم کوہ ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی تریچ میر کی طرف روانہ ہوگئے
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کا ایک پندرہ رکنی ٹیم کوہ ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی تریچ میر کی طرف روانہ ہوگئے۔گزشتہ روز اپنے اعزاز میں ایک مقامی ٹور آپریٹنگ کمپنی جانب سے دی گئی عشائیے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کوہ پیما اورٹیم لیڈر سعد نے کہاکہ تریچ میر کے بیس کیمپ تک ان کی مہم جوئی کا مقصد جی۔بی کے مشہور و معروف مہم جو امتیاز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو کہ گزشتہ سال کوہ ہندوکش کی ایک اورچوٹی کو سر کرنے کی مہم کے دوران شہید ہوئے تھے۔ اس ٹیم میں ملک کے مایہ ناز کوہ پیما محمد علی سدپارہ، عبدول،ساجد، سرباز، حسن اور دوسرے شامل تھے۔