ایران اپنے حملے سے 1000 گنا زیادہ بڑے حملے کے لیے تیار رہے

 15 ستمبر 2020ء) ایران اپنے حملے سے 1000 گنا زیادہ بڑے حملے کے لیے تیار رہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ پر ایک اور ممکنہ حملے کے پیش نظر ایران کو بڑی دھمکی دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بڑے حملے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ عوام رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پریس رپورٹس کے مطابق ایران ممکنہ طور پر امریکہ میں کسی سیاسی قتل یا دوسرے کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔امریکی صدر کے مطابق امریکہ پر ایران کی جانب سے حملہ یا سیاسی قتل، مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد جوابی وار کے طور پر ہو سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایران اس مقتول جنرل کا بدلہ لینے کے لیے امریکہ پر حملہ کر سکتا ہے جس کو امریکہ نے اس لیے مارا کہ وہ مستقبل امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹ میں مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گرد کہا ہے۔ ٹوئیٹ کے آخری حصے میں امریکی صدر نے ایران کو واضح الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ ایران کی جانب سے امریکہ پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی حملہ ہوا تو امریکہ اس حملے کا ایسا جواب دے گا جو ایران کے حملے سے 1000 گناہ زیادہ بڑا ہوگا۔میں امریکہ پر حملہ کرنے اور امریکی فوجیوں کو مارنے کی منصوبہ بندی کیے ہوا تھا۔

تبصرے
Loading...