متاثرین سیلاب کومعاوضہ دینے کا عمل
شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پرتحصیلدار مستوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان اور راشن وغیرہ تقسیم کیا۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کے لئے معاوضہ دینے کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے اور انشاء اللہ روان ہفتے متاثرین میں چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے جمعرات3ستمبراسسسمنٹ کمیٹی اپر چترال کاایک اہم میٹنگ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈی،سی آفس بونی میں منعقد ہوا اور پی ڈی ایم اے کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کے ڈیٹا جو کہ تحصیلدار مستوج کے دفتر سے موصول ہوئے تھے کی جانچ پڑتال کی گئی اور ان متاثرہ افراد کو جلد از جلد معاوضہ جات کی ادائیگی کے حوالے سے سفارش کئے۔میٹنگ میں ڈی پی او اپر چترال اوردیگر محکموں کے زمہ داران بھی موجود تھے۔