مولانا فضل الرحمن کے 17ستمبر کو دورہ چترال

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کے 17ستمبر کو دورہ چترال اور جلسہ عام میں چترال کے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے بھر پور شرکت کرنے اور ان کا فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کردیا۔ پیر کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن کے زیر صدارت اجلاس میں پی پی پی، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، اے این پی، تجار یونین، ڈرائیورز یونین، آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے نمائندوں نے شرکت کرکے اس عہد کا اظہار کیاکہ وہ چترال کی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اپنے عظیم مہمان کا شایان شان استقبال کریں گے۔ اس موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمن، حافظ انعام میمن (جے یو آئی) مغفرت شاہ (جماعت اسلامی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ (مسلم لیگ۔ن)، محمد حکیم ایڈوکیٹ،بشیر احمد (پی پی پی)، عمران حسین (اے این پی)، شبیر احمد خان (تجار یونین)، صابر احمد (ڈرائیورز یونین)، خورشید احمد (آل گورنمنٹ ایمپلائز)، قاری جمال عبدالناصر،جمیل (جے یو آئی)، فضل ربی جان (جماعت اسلامی)، حاجی شیر حکیم (بازار چترال)، ساجد اللہ ایڈوکیٹ (مسلم لیگ۔ن) اور دوسروں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تنظیموں نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے موضوع پر اس جلسہ عام کی موجودہ دور میں خصوصی اہمیت ہے اور اس پلیٹ فارم سے پوری دنیا کو ایک پیغام جائے گاکہ دنیا بھر کے مسلمان شان نبوت کے تحفظ میں مکمل طور پر متحد ومتفق ہیں۔

تبصرے
Loading...