یوم دفاع پر تحفہ،راولپنڈی اور اسلام آباد میں 55 سال بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز

راولپنڈی میں یوم دفاع کے موقع پر55 سال بعد ڈبل ڈیکر بسیں چلنا شروع ہوگئیں، سروس کا مقصد جڑواں شہروں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے، ڈبل ڈیکر بسیں سیاحوں کو پاکستان مونومنٹ، لوک ورثہ، فیصل مسجد، چڑیا گھر اور شکر پڑیاں جیسے سیاحتی مقامات کا دورہ کروائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈبل ڈیکر بسیں چلا کر راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو یوم دفاع کے موقع پر تحفہ دے دیا ہے۔جڑواں شہروں کی سڑکوں پر تقریباً 55 سال بعد ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کردی گئی ہے۔ بس میں سواری کیلئے ٹکٹ 400 روپے جبکہ 4 سال سے کم عمر بچوں اور 65 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے سواری فری ہوگی۔  ڈبل ڈیکر علامہ اقبال پارک راولپنڈی سے سفر کا آغاز کرے گی اور سیاحوں کو پاکستان مونومنٹ، لوک ورثہ، فیصل مسجد، چڑیا گھر اور شکر پڑیاں جیسے سیاحتی مقامات کا دورہ کروائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود نے افتتاحی تقریب میں خصوصی یعنی اسپیشل بچوں کے ساتھ سواری کی۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر سروس کا مقصد جڑواں شہروں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر آصف محمود نے کہا کہ یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر اس منصوبے کو شروع کرکے ہم افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔واضح رہے راولپنڈی میں ٹی ڈی سی پی اورپی ایچ اے کے اشتراک سے ڈبل ڈیکر بس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس کا باضابطہ افتتاح مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کیا ،افتتاحی تقریب میں غریب نادار اور یتیم بچوں پی ایچ اے افسران نے شرکت کی ۔ مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس سیاحت کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی ،جڑواں شہروں سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح لطف اندوز ہو سکیں گے۔راولپنڈی اسلام آباد کے لیے مزید دو ڈبل ڈیکر بسیں منگوائی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈبل ڈیکر بس کا ٹرمینل کا کام تکمیل کے قریب ہے ،ڈبل ڈیکر بس سے ملکی وغیر ملکی سیاح دونوں شہروں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات جا سکیں گے۔ ٹکٹ تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کی سہولت ہوگی۔

تبصرے
Loading...