یکم ستمبر سے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال میں اوپی ڈیز مکمل طور پر کھل جائیں گے

ڈاکٹرز فورم چترال کے طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کل یعنی یکم ستمبر سے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال میں اوپی ڈیز مکمل طور پر کھل جائیں گے۔کوروناکے وبا کی وجہ سے ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ڈی ایچ کیو چترال میں بھی ابتدا میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند ہوگئے تھے لیکن کچھ وقت پہلے اوپی ڈیز کو جزوی طور پر کھول دیا گیا تھا۔اب ڈی ایچ کیوکے انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اوپی ڈیز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے تا کہ مریضوں کو سہولت ہو۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوروناابھی ختم نہیں ہوئی،خصوصاً چترال میں اب بھی کوروناکے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسزرپورٹ ہو رہے ہیں۔اس بنیاد پرڈی ایچ کیو ہسپتال چترا ل میں کورونا کے لیے مختص آئسولیشن وارڈمکمل طور پر فنکشنل رہنگے۔۔ اورآیسولیشن وارڈمیں موجودڈاکٹرز،نرسزاور دیگرا سٹاف بھی اپنا کام جاری رکھیں گے اسلئے مریضوں اور انکے اٹینڈنڈکو تاکید کی گئی ہے کہ ہسپتال آتے وقت احتیاطی تدابیر خصوصاً ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں

تبصرے
Loading...