چترال کے نوجوان پولیس آفیسرعتیق الرحمان سمیت 20انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

خیبرپختونخوا پولیس کے20انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔انسپکٹروں کوڈی ایس پی رینک پرترقی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دیکراعلامیہ جاری کی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹرثناء اللہ عباسی نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پرچترال کے نوجوان پولیس افیسر عتیق الرحمان سمیت 20انسپکٹرزکی ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے پچھلے دنوں ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کاایک اجلاس منعقد ہواتھا۔جس میں انسپکٹرسے ڈی ایس پی رینگ پرترقی پانے کے لئے مختلف افسروں کے کیسزکاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات بیس انسپکٹرزکی ڈی ایس پی رینک پرترقی کی سفارشات منظوری کے لئے آئی جی پی کوبھیجوائی گئیں۔جنہوں نے کمیٹی کی سفارشات کی باقاعدہ منظوری دی جس کے تحت انسپکٹرز کے ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی کانوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔ترقی پانے والے افسروں میں مظہرجہاں،محمدریاض،رجب علی،علی خان،وحیداللہ،عتیق الرحمان،علی حسن،مطلوب خان،شاہ نواز،شادمحمد،راجامختیار،فضل وہاب،جہانزیب خان،محمدیوسف،محمدسجاد،فدامحمد،ظہوراحمد،نسیم حیات،جانان حبیب اورارشداحمدکے نام شامل ہیں

تبصرے
Loading...