ایون کے رضاکاروں کو دو روزہ واٹر ریسکیو کی ٹریننگ دی گئی
آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ( آکاہ ) کے تعاون سے ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام ایون کے رضاکاروں کو ایون کے مقام پر دو روزہ واٹر ریسکیو کی ٹریننگ دی گئی ۔ جس میں اکیس نوجوان رضاکاروں نے شرکت کی ۔ ٹریننگ کے دوران نوجوانوں کو ایمر جنسی کی صورت میں دریاء میں تیرنے ، لاءف جیکٹ کا استعمال ، رافٹ کی تیاری ، اور پانی کے اندر ریسکیو کے اوزاروں کا استعمال اور طریقہ کار کے حوالے سے تھیوریکل و پریکٹکل طور پر کام کرایا گیا ۔ اور اُن کی بار بار مشق کی گئی ۔ اس موقع پر ماسٹر ٹرینر ارشاد احمد نے رضا کاروں سے کہا ۔ کہ ریسکیو میں حصہ لینے والے رضاکاروں کیلئے ضروری ہے ۔ کہ وہ تربیت کے دوران دیے گئے ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔ کیونکہ آپ دوسرے کی مدد اُس وقت کر سکتے ہیں ۔ جب اپنی جان کی حفاظت کریں گے ۔ اس لئے ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں نقسان ا اٹھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مصیبت کے وقت کسی کی مدد کرنے سے بڑا کوئی کام نہیں ۔ اور آپ اسی جذبے کے تحت یہ ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں ۔ جس میں زندہ انسانوں ،جانوروں کی جان بچانا اور لاشوں کی بازیابی دونوں شامل ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد نے کہا ۔ کہ ایون ایک وسیع دریائی ایریا والا شہر ہے ۔ جس میں اکثر اوقات دریا کے احاطے میں ریسکیو کی ضرورت پڑتی ہے ۔ پہلے یہاں کے لوگ تیراکی میں ایک نام رکھتے تھے ۔ مگر بتدریج مصروفیات میں اضافے کی وجہ سے لوگ اس سے دور ہو گئے ہیں ۔ جبکہ تیراکی ایک اہم فن ہے ۔ جس کے ذریعے سے مشکل میں پڑے لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے ۔ اس لئے یہ محسوس کی جارہی تھی ۔ کہ ایون کے سارٹ رضاکاروں کے ساتھ ساتھ واٹر ریسکیو کے تربیت یافتہ ولنٹیرز تیار کئے جائیں ۔ اس لئے آکاہ کے ٹیکنکل اور فنانشل سپورٹ سے واٹر ریسکیو کی رضا کاروں کی ٹیم تیار کرنے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں ۔ جو سائنسی بنیادوں پر اب ریسکیو میں مدد دے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آکاہ کی طرف سے واٹر ریسکیو کے آوزار ، لاءف جیکٹ وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں ۔ جنہیں ایمرجنسی کی صورت میں استعمال میں لایا جائے گا ۔ سوشل آرگنائزر آکاہ مصباح الدین نے کہا ۔ کہ ٹیم کی تربیت بہترین طریقے پر ہوئی ہے ۔ اور یہ ٹیم کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ تربیت کے دوران تمام فن کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔