چترال میں معاشی ترقی، صنعت و تجارت کے فروغ

چترال میں معاشی ترقی، صنعت و تجارت کے فروغ کے حوالہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم اجلاس فیڈریشن آفس میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈحسن داؤد بٹ مہمان خصوصی تھے۔ چترال چیمبر کے سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوکے کوارڈینٹیر سرتاج احمد خان نے اجلاس میں چترال میں معاشی ترقی، ٹورازم، ارندو اور شاہ سلیم باڈر کو فعال کرنے، سپیشل اکنامک زون کا قیام اور چترال انڈسٹریل اسٹیٹ کو فعال کرنے پر زور دیا گیا۔وومن انٹرپینورشپ کے فروغ اور مختلف قومی اور بین القوامی اداروں سے نوجوانوں کو ہنر سکھانے میں ا پنا کردار ادا کرے، نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی اور مواقع پیدا کرے تاکہ چترال میں معاشی اور صنعتی وتجارتی ترقی ممکن ہوسکے۔ اجلاس میں کے پی بی اوآئی ڈائریکٹر کرنل محمد شاہد، پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر کے پی منیر گل، پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر کے پی منیر گل، ڈائریکٹرقاسم شاہ،بی یو ایچ سائبرنیٹ بخت محمد، کے پی بی او آئی ٹی اعتزاز حسن، جنرل منیجرپاورٹی ایلویشن فنڈ طاہر ملک و شاہد، پراجیکٹ کنسلنٹ سمیڈا راشد امان، کوارڈینیٹر کائیٹ فیض محمد، ایڈوائزراے سی ٹی ای ڈی محمد فیاض، کی پی اکنامک زون ٹی ایل میڈیا انور ضیاء، کے پی اکنامک زون کے ارباب ہارون، سمیت ٹورازم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرتاج احمدخان نے چترال کے معاشی، تجارتی، سپیشل اکنامک زون کے قیام، ارندو، شاہ سلیم بارڈ فعال کرنے اور وومن ایمپاورئمنٹ اور نوجوانوں کو ہنر مند کے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ آئندہ کا لائحہ طے کرنے کے لئے تمام ریاستی اداروں کو ایک پیچ پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلا س میں گرم چشمہ 8کلومیٹر روڈ کی تعمیر، اپر چترال میں انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا مطالبہخواتین کو ہنر مندبنانے کی غرض سے پاورٹی ایلویشن فنڈ سے کے پی ٹیوٹا کے اشتراک سے نئے کورس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ ایس آئی ڈی بی کے پرانے کڈی سنٹر کو پاورلوم میں تبدیل کرنے، نیشنل بنک کے برانچ کھولنے کو عملی جامعہ پہنانے کا مطالبہ کیاہے۔ اجلاس میں 12 ستمبر کو چترال کے اکنامک زون کے خصوصی اجلاس کے حوالہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی تاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم کے 12 ستمبر کے چترال کے دورہ سے چترال کی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیا جاسکے۔اجلاس میں چترال اکنامک زون اور انڈسٹریل اسٹیٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی تاکہ چترال میں معاشی ترقی کے ساتھ ٹورازم، روزگار کے مواقع اور صنعتی وتجارتی ترقی ممکن ہوسکے

تبصرے
Loading...