چترال میں بھی مون سون موسم کے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ چترال ائیر پورٹ کے پاس 8000 پودے لگائیں گئے۔
چترال(گل حماد فاروقی) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی مون سون موسم کے شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر چترا ل ائیرپورٹ کے قریب آٹھ ہزار پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال مہمان حصوصی تھے جبکہ شجر کاری مہم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، چترال سکاؤٹس کے ایکٹنگ کمانڈنٹ، پاک فوج کے میجر ریاض، محکمہ جنگلی حیات چترال اور چترال گو ل نیشنل پارک کے ڈویژنل فارسٹ افسران، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر شریف اللہ اور عمیر نواز کے علاوہ کثیر تعداد میں محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عملہ نے بھی شرکت کی۔
سب سے پہلے ڈی سی چترال نے ٹایگر فورس میں ماسک تقسیم کئے۔ اس کے بعد ان مہمانوں نے پودے لگائے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر شوکت فیاض نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ آج کا تقریب ٹائگر پلانٹیشن ڈے کے حوالے سے منعقد کرایا گیا جس سے نوجوان نسل میں پودوں کے اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا ہوگی۔
ڈی ایف او نے بتایا کہ اس کے علاوہ چار مزید مقامات پر ہم نے تیس ہزار پودے لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹین بلین پلانٹیشین مہم میں محکمہ جنگلات کے ذریعے 19 لاکھ پودے لگائیں گے جبکہ 22 لاکھ پودے لوگوں کو مفت فراہم کریں گے اس کے علاوہ 70,000 پھلد ار پودے بھی لوگوں میں مفت تقسیم کریں گے جس میں پستہ اور بادام بھی شامل ہیں تاکہ لوگوں کو جنگلات کے ساتھ ساتھ پھلوں کے ذریعے آمدنی کا باعث ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کی مدد سے بلین ٹری سونامی افارسٹیشن میں ہم پودے لگارہے ہیں اور چترال میں چالیس فی صد سے زیادہ پودے کامیاب ہیں۔
بعد میں ٹائگر فورس سے بھی پودے لگائیں گئے۔ اس شجر کاری مہم میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔