سیلابی ریلوں کی وجہ سے ان اضلاع کے متاثرہ دیہاتوں میں امدادی کارروائیوں کا عمل تیز کیا جائے ،محمودخان
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپر اور لوئر چترال کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے ان اضلاع کے متاثرہ دیہاتوں میں امدادی کارروائیوں کا عمل تیز کیا جائے اور متاثرین کو امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ گھروں کے مکینوں کے لئے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے اور ان علاقوں میں سیلابی ریلوں سے منقطع رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔اُنہوںنے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے ،اُنہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اُن کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے