ڈی پی اوچترال عبدالحئی خان(پی ایس پی) کی ہدایت پرپولیس لائن میں دربار

چترال (نمائندہ قشقار نیوز)بدھ 15جولائی کوپولیس لائن چترال میں نوتعینات ڈی پی اوچترال عبدالحئی خان(پی ایس پی) کی ہدایت پردربارکا انعقاد کیا گیا۔جس میں لوئرچترال کے مختلف تھانوں کے اسٹاف شریک ہوئے۔ ڈی پی اؤ چترال نے دربارمیں پولیس جوانان کو درپیش مسائل کوسنے اوراُنکے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

دربار سے اپنے خطاب میں ڈی پی اوچترال عبدالحئی خان نے کہا کہ پولیس خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور ایمانداری سے اپنی فرائض سرانجام دیں کرپشن اوراقربا پروری سے دوررہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال پولیس صوبے کی مثالی پولیس ہے اپنے اس وقار کو اسطرح برقرار رکھیں۔

تبصرے
Loading...