ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان کا سنوغر گول میں کرونا کے مریضوں سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی ۔
قشقارنیوز۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں کورانا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ ڈاکٹر فرمان ڈپٹی ڈی،ایچ،او اپر چترال، ربنواز خان تحصیلدار مستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی نے سنوغر گول میں کورونا سے متاثرہ 04 افراد کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی اور کورانا وائرس سے مذید متاثر ہونے سے محفوظ رہنے سے متعلق صوبائی حکومت کے احکامات ان تک پہنچائے۔ ان لوگوں کو اپنے گھروں میں قرینطینہ ہونے اور اس موذی مرض کو مذید پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ متاثرہ گھروں کے متصل جتنے بھی گھر موجود ہیں ان سب کو تاحکم ثانی بند
کردی گئی۔ متاثرہ افراد میں سے دو اشخاض کو ایمرجنسی ریپڈ سنٹر بونی میں شفٹ کئے گئے اور دو متاثرہ افراد کو ان کے گھروں میں isolate کیا گیا۔ مزید برآن ان علاقوں میں لوگوں پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری نقل و حمل سے روکنے کے لئے ان متاثرہ جگہوں میں چترال پولیس کے اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی گئی۔ تمام لوگوں کو سختی سے سمجھایا گیا کہ ان کی معمولی سی کوتاہی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کے زندگی کو بچانے کی خاطرعارضی تکلیفی کو برداشت کرنا ہوگا۔