تحصیل کونسل کو ہاوسنگ پراجیکٹس کی منظوری کا اختیار

پشاور: صوبائی کابینہ ، حکومت خیبرپختونخوا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ ۲۰۱۹ میں مجوزہ تبدیلی کی منظوری دے دی جو صوبے بھر میں تحصیل کونسلز کو ہاوسنگ پروگرام کی منظوری کا اختیار دیتا ہے۔  اس قانون میں مجوزہ ترمیم کی منظوری صوبائی کابینہ کے ایک میٹنگ میں ہوا جس کی صدارت وزیر اعلی محمود خان نے کی جس میں وزراء کے علاوہ صوبائی انتظامی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔

نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق کسی بھی علاقے میں کوئی پرائیوٹ تعمیراتی سکیم شروع کیا جائے تو قانون کے مطابق  اسکی منظوری تحصیل کونسل دے سکتا ہے۔ اگر تحصیل لوکل کونسل کے چیرمیں یہ یقین کرتا ہے کہ پرائیوٹ ہاوسنگ پراپرٹی کے لئے جو لوازمات ہیں مکمل ہوگئے ہیں، وہ اس درخواست کو تحصیل کونسل کے سامنے رکھے گا، جو اسے سادہ اکثریت سے پاس کرکے منظوری دینے کا مجاز ہوگا۔

 تحصیل میونسپل انتظامیہ، مجوزہ قانون کے مطابق، کو یہ بھی اختیار دیتا ہے کو اس کی نگرانی، سپروائز، اور ضوابط کے مطابق ریگولیٹ کرنے کا اختیارہوگا۔ گوکہ اس قانون کے مطابق ذرعی زمینات ، ادارون اور فیکٹریوں کا اپنے احاطے میں اپنے اہلکارون کیلئے رہائشی نظام تیار کرنے پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان ، اجمل وزیر ، کے مطابق یہ قانون صوبے میں  نظام کو سہل کرنے کی وجہ سے نہ صرف پرائیوٹ سیکٹرمیں انوسٹمنٹ کو زیادہ کرے گا بلکہ تعمیرات کے عمل کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

 صوبہ خیبر پختونخوا  میں لوکل گورنمنٹ حکومت کی مدت ۲۸ اگست ۲۰۱۹ کو ختم ہوچُکی ہے اور ابھی تک دوبارہ لوکل گورنمنٹ کیلئے الیکشن نہیں ہوگئے ہیں۔ آرٹیکل ۱۴۰ اے ، اور  الیکشن ایکٹ ۲۰۱۷ کے سیکشن چار کے مطابق ۱۲۰ دن کے اندر الیکشن کمیشن دوبارہ الیکشن کروانے کا مجاز ہوتا ہے ۔

تبصرے
Loading...