ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور نرخنامے دکانوں میں آویزاں کرنے حوالے اپر چترال میں اہم میٹنگ
بونی (ذاکر زحمی سے) ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور نرخنامے کی دکانوں میں آویزاں کرنے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں UT-ACS, صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو اشیاء خوردنوش میں کمی کی صورت میں عام عوام تک پہنچانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اسسٹنٹ کمشنرز اپر چترال کے ساتھ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں اور ان کو روزانہ کی بنیاد پر بازار چیکنگ کرنے اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ ڈی،سی اپر چترال نے صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار کو اس حوالے سے خصوصی تعاون کرنے اور دکانداروں کی طرف سے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے اپنے دکانوں میں آویزاں کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار نے آپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔