چترال مزید خوش کن نعروں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ عبدالطیف

چترال (نمائندہ قشقار نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبداللطیف نے کہا ہے کہ چترال مزید خوش کن نعروں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مخلص قیادت ہی قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولین ویلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیر زادہ اور ضلعی صدر سجاد احمد خان اوردیگر ضلعی رہنماء موجود تھے۔عبداللطیف نے کہاہے کہ یہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہمارے رہنماؤں نے اس قوم کو ہمیشہ اندھیروں میں رکھ کر اسے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جس کاخمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں چترال کے سیاسی مداریوں نے قوم کو جنت میں لے جانے کا نعرہ لگا کر سادہ لوح عوام کو دھوکہ دیا۔ عوام نے انکا چہرہ اس وقت دیکھا جب یہ لوگ گالم گلوچ اور دھمکیوں پر اتر آئے۔ ان لوگوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ خود کا م نہیں کرسکتے اور ہمارے کاموں میں بھی روڑے اٹکارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہہمارے ایم پی اے اور ایم این اے کی سوئی تبادلوں اور تعیناتوں پر اٹکی ہوئی ہے۔اب قوم ان سے پوچھے کہ اس علاقے کی بنیادی مسائل کے لئے کیا آواز اٹھا رہے ہیں۔اسمبلی میں چترال کے مسائل کی بجائے ٹی ایم اے کا تبادلہ ان کی خواہش پر نہ ہونے پر احتجاج کرسکتے ہیں تو کم از کم چترال کا کوئی مسئلہ اُٹھاتے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری استدعا پر ایم پی اے کے فنڈز میں سو گنا اضافہ ہوا۔کیونکہ فنڈز کسی کو بھی ملے وہ انے گھر نہیں چترالی عوام پر خرچ ہونگے۔ ہماری نیت صاف ہے انہیں بھی اپنی نیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔قوم مزید نعروں سے دھوکہ نہ دیا جائے۔یہ قوم اب اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اب قوم کو بھی ٹھنڈے دماغ سے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گولین ویلی اللہ تعالی کی طرف سے چترال کے لئے ایک تحفہ ہے انشا ء اللہ اس ایک علاقے کی وجہ سے پورے چترال کی قسمت بدل سکتی ہے۔جس کے لئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سجاد نے کہاکہ گولین کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کیے جائینگے۔انہوں نے گولین میں ڈسپنسری۔مسجد کی تعمیر اور ددیگر مطالبات پر کہا کہ وہ ان کی آواز بن کر ان کے حل کے لئے جدوحہد کریں

تبصرے
Loading...