کامیاب جوان پروگرام، تفصیلات جانئیے

کامیاب جوان پروگرام کے سلسلے میں ایک صوبائی بنک کے منیجر سےملنے کا اتفاق ہوا. مذکورہ بنک کے منیجر صاحب سے ھماری گفتگو کا آغاز پلان کردہ موضوع سے ہوا . کامیاب جوان پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے منیجر صاحب نے کہا کہ:

اس پروگرام کے مطابق آپ لوگ 1 لاکھ سے لے کر پانچ لاکھ روپے بمع %6 سود پر قرضہ لے سکتے ہیں. جس کے لئے آپ لوگوں کو اپنی ذاتی گارنٹی دینی پڑے گی ساتھ میں دو سرکاری ملازمین جن کے اکاونٹس ہمارے بنک میں ایکٹیویٹ ہوں بطورِ ضمانت دینے ہونگے. 500,000 لاکھ روپے پر %6 سود کی تفصیل یوں بتائی۔

پانچ لاکھ روپے پر %6 سود دینے سے دو لاکھ چالیس ہزار روپے کا سود اتا ہے. قرضہ اور سود ملا کر یہ رقم سات لاکھ چالیس ہزار روپے بنتی ہے، جس کو ماہانہ 7,710 روپے کی مد میں 8 سال کے دوران حکومت پاکستان کو واپس کرنا ہونگے .

500000 x 6% = 30,000
30,000 ÷ 12 = 2, 500
2500 x 96 = 2,40,000(سود)
500,000+240,000 = 740,000

منیجر صاحب نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسی طرح پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ تک قرضہ لینے کا طریقہ کار بھی یہی ہے. صرف اس پر %8 سود سمیت ذاتی گارنٹی، دو سرکاری اکاؤنٹ ھولڈر ملازمین بطور ضمانت اور ذاتی یا کسی دوست رشتہ دار وغیرہ کی پراپرٹی کاغذات بنک والے کے ساتھ جمع کرنا ہوگی. پچاس لاکھ روپے پر %8 سود کی تفصیل یوں بتائ. پچاس لاکھ روپے پر %8 سے بتیس لاکھ کا سود آتا ہے. قرضہ اور سود کو ملا کر یہ رقم بیاسی لاکھ روپے بنتی ہے جس کو 85,500 روپے ماہانہ آٹھ سال تک حکومت پاکستان کو جمع کرنے ہونگے.

5,000,000 x 8% = 400,000
400,000 ÷12 = 33, 333.3
33,333.3 x 96 = 3,200,000
5,000,000 + 3,200,000= 8,200,000

منیجر صاحب کے آخری کلمات یہ تھے کہ جن حضرات کو عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں باچاخان سکیم (خود کفالت سکیم) ایشو ہوا ہے وہ حضرات کامیاب جوان پروگرام کے لئے اہل تصّور نہیں ہونگے.

اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے آپ قشقار کی خدمات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ www.qashqar.com

تبصرے
Loading...