پاکستان ڈیجیٹل دنیا کا ابھرتا ہوا ملک قرار،گوگل کا اعتراف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیجیٹل دنیا کا ابھرتا ہوا ملک قرار ۔معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی ʼگوگلʼ کا کہنا ہے کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی خصوصاً شہری آبادی میں اضافے سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے باعث یہاں مختلف کمپنیوں کے متعدد برانڈز کے لیے لاتعداد مواقع ہیں۔ پاکستان میں لاتعداد کاروبار انٹرنیٹ کی بدولت پروان چڑھ رہے ہیں۔ گوگل کے مطابق پاکستان کا موجودہ فی کس جی ڈی پی تقریباً ایک ہزار 641 ڈالر ہے، اگر ترقی کی یہی رفتار برقرار رہی تو 2030 میں پاکستانچوتھی بڑی ابھرتی ہوئی معاشی ریاست بن جائے گا۔پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ 90 لاکھ اسمارٹ فون کے صارفین ہیں جس میں اندازاً 83 فیصد ʼاینڈرائڈ موبائل‘ استعمال کرتے ہیں۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ سے زائد ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تبصرے
Loading...