ایف بی آر کا تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق گزشتہ 3 سال کے دوران تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والے لاکھوں ٹیکس گزاروں کو جرمانے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، قابل ٹیکس تنخواہ لینے والوں کو آڈٹ سے بچنے کیلئے 20 ہزار روپے تک جرمانہ دینا ہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد انکم ٹیکس کے سیکشن 214 ای کے تحت آڈٹ سے چھٹکارا ملے گا جب کہ کاروباری ٹیکس گزاروں کو گزشتہ سال کی ٹیکس ریٹرن کا 25 فیصد زائد جمع کرانے پر رعایت مل سکتی ہے۔

تبصرے
Loading...